Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلے کا انتخابی نشان چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

Published

on

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے،جس طریقےسے ہم نے الیکشن کرائے کسی پارٹی نے نہیں کرائے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے آرڈر بہت پاس ہوگئے اب سرٹیفکیٹ ایشو کریں۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد نمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کل بھی ہائیکورٹ میں کہا تھا الیکشن کمیشن پروسیڈنگ کرے،پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرےگی، ہم نے انٹراپارٹی الیکشن کو بہت بہتر طریقےسے منعقد کرایا ہے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے جلد بلے کا سرٹیفکیٹ الاٹ کیا جائے،کافی عرصے سے تحریک انصاف  کو زیر عتاب لایا جارہا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ پارٹی انتخابات کے بعد 7 روز میں انتخابی نشان الاٹ کیا جانا ہے،ہم نے کہا جلد بلے کے نشان کا سرٹیفکیٹ دیا جائے،یہ بھی بتایا اس فیصلےسے الیکشن کمیشن سے متعلق اچھا تاثر نہیں جائےگا،اگر الیکشن کمیشن کا ڈی جی لا دفاع کرتا ہے تو جانبداری کا تاثرآئےگا،الیکشن کمیشن نے ڈی جی لا کو بحث کرنےسے روک دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین