Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نوشکی میں قتل ہونے والے پنجابی مسافروں کے ورثا کے لیے بلوچستان حکومت کے دس دس لاکھ کے امدادی چیک

Published

on

بلوچستان میں قتل ہونے والے پنجابی مسافروں کے ورثا کو امدادی  چیک دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر نوشکی منڈی بہاؤالدین کے علاقے چک فتح شاہ  پہنچے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسیٰ خیل نے 6 مقتولین کے لواحقین  میں 10 لاکھ فی کس  کے  چیک تقسیم کئے اور اظہارِ تعزیت کیا۔

ڈی سی نوشکی نے کہا کہ یہ امداد ضلع نوشکی کی جانب سے دی جا رہی ہے، واقعے میں ملوث  دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے،  متاثرین کو پنجاب حکومت کی جانب سے الگ امداد بھی دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے،سانحہ نوشکی کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ  متاثرین کو بلوچستان حکومت کی جانب سے علیحدہ امداد دی گئی ہے، دس دس لاکھ کے امدادی چیک متاثرین اپنے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی متاثرین نوشکی کو امداد دی جائے گی۔

سانحہ نوشکی کے مقتولین کے ورثا نے دہشت گردی نیٹ ورک کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین