Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سرحدی خلاف ورزی، بلااشتعال فائرنگ ناقابل قبول، افغان وزارت خارجہ کا بیان نامناسب ہے، پاکستان

Published

on

Trucks loaded with supplies to leave for Afghanistan are seen stranded at the Michni checkpost, after the main Pakistan-Afghan border crossing closed after clashes, in Torkham, Pakistan

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طور خم بارڈر کی بندش  پر افغان دفتر خارجہ کا بیان حیران کن ہے۔۔ افغان حکومت بارڈر کی بندش کی وجوہات کو بخوبی جانتی ہے ۔۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اپنی سر زمین کے اندر کسی عمارت کی تعمیر کو قبول نہیں کر سکتا۔6 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پر امن حل کی بجائے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، بارڈر کے ٹرمینل نقصان پہنچایا، اس قسم کی خلاف ورزیاں اور بلا اشتعال فائرنگ ناقابل قبول ہے ،

ترجمان نے کہا کہ افغان فورسز نے نہ صرف انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا بلکہ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا،افغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ سے دہشت گرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کئی دہائیوں تک افغان عوام کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا،افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی معیشت کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال کی ہر گز اجات نہیں دے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین معاملات کو حل کرنے کا حامی ہے،امید ہے افغان حکام پاکستان کی سالمیت کا احترام کرینگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین