پاکستان
عمران خان سے دوستی کے دعویدار برطانوی صحافی چارلس گلاز کو وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ کردیا
وزارت داخلہ نے وبزا منسوخ کرکے امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس کوواپس بھیج دیا،چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پاکستان آئے تھے
ذرائع کے مطابق امریکی صحافی چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھا کر ایئرپورٹ واپس بھیج دیاگیا،چارلز گلاس نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھیجی گئی ای میل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی،ذرائع نے بتایا کہ چارلز گلاس نے وزیر داخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا،چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں۔
27 جولائی کوچارلس گلاز بانی پی ٹی آئی عمران ٰخان سے ملاقات کے لیے علیمہ خان اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن انہیں جیل حکام نے گیٹ نمبر 5 سے واپس بھیج دیا تھا۔
جیل حکام کی جانب سے انکار سننے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برطانی صحافی نے کہا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دوست کی حیثیت سے اڈیالہ جیل آیا تھا، میں سمجھتا ہوں عمران خان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ہونا چاہیے میں امید کرتا ہوں کہ عمران خان جلد جیل سے رہا ہوں گے۔
چارلس گلاز نے کہا کہ عمران خان سخت جیل کاٹ رہے ہیں، وہ اپنی بیرکس میں سورج نہیں دیکھ سکتے، عمران خان اپنے خاندان اور دوستوں سے ملاقات نہیں کرسکتے، وہ ایک مشکل انسان ہے، جیل میں کتابیں پڑھ رہا ہے اور عبادت کررہا ہے، عمران خان جیل میں خود کو پاکستان میں ہونے والے ڈرامے کے لیے تیار کررہا ہے۔
برطانوی صحافی نے مزید کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان کے مذاکرات کہاں ہورہے ہیں؟ پاکستان اداروں کو چاہیے کہ ملک میں بھوک اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔