Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

کانز فلم میلے کا آج افتتاح، فلمی ستارے جگمائیں گے

Published

on

شوبز کی دنیا کی نامور شخصیا ت سے بھرپور دنیا بھر میں معتبر کانز فلم فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز آج ہو گا،  فلم فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہو گا۔ کانز فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ و بالی ووڈ سمیت مختلف ممالک کی شوبز شخصیات شریک ہونگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز، اسپینش  فلم میکر پیڈرو الموڈوور، نٹالی پورٹ مین،  مائیکل ڈگلس اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور انوشکا شرما بھی شرکت کریں گی، فلمی میلے میں اداکاروں اور فنکاروں کے علاوہ پروڈیوسرز  اور ڈائریکٹرزبھی شرکت کریں گے۔ کانز فلم فیسٹیول میں  مختلف کیٹیگریز میں مختلف ایوارڈز دئیے جائیں گے

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین