Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

موسم گرما کی چھٹیاں منائیں، لاہور، کراچی سے اسکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز

Published

on

پی آئی اے نے لاہور کے بعد کراچی سے بھی اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردیں۔

اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکردو جانے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،کراچی سے اسکردو کے لیے پہلی پرواز پی کے 455 روانہ ہوئیپرواز میں اسکردو کے سیاحتی مقامات دیکھنے والے 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکردو کے لیے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اسکردو کے لیے طلب میں اضافہ دیکھتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور اور کراچی سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی آئی اے اب اسلام آباد، لاہور کراچی سے بیک وقت اسکردو کی پروازیں چلا رہا ہے.لاہور سے اسکردو کے لیے پہلی پرواز گذشتہ روز 3 جون کو آپریٹ ہوئی،طلب کو کو دیکھتے ہوئے کراچی اور لاہور سے اسکردو کی پروازوں میں اضافہ کیا گیا،

 سیاحت کے شوقین افراد اسکردو جانے کے لیے بکنگ کرواسکتے ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین