Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لال قلعہ کو 1سال میں مظفرآباد کا آئیکون بنانے کا اعلان، پیر چناسی کو مارگلہ جیسا سیاحتی مقام بنانے کی تجویز

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے مظفر آباد کشمیر میں دوروزہ ”پاکستان لٹریچر فیسٹیول“ کے دوسرے روز ”کامران لاشاری کے ساتھ گفتگو “ پر سیشن کا انعقادکیاگیا۔ سیشن کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے معروف اینکر ابصا کومل نے کہاکہ آج ہم یہاں اپنے قومی ورثہ کے بارے میں بات کریں گے، جب کوئی باہر سے آتا ہے تو ہم بڑے شوق سے اسے لاہور لے کر جاتے ہیں، کیونکہ ہمیں ہم اپنی ثقافت کی قدر کرتے ہیں، لاہور کے تاریخی ورثہ کو ہم نے سنبھال رکھا ہے اس بات کا سہرا کامران لاشاری کو جاتا ہے، کامران لاشاری نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا کام کرکے دکھایا۔

کامران لاشاری سے سوال کرتے ہوئے ابصا کومل نے کہاکہ اپنے ثقافتی ورثہ کو سنبھالنے کی کیا اہمیت ہوتی ہے، کامران لاشاری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں شدید ثقافتی بحران ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے ہم اپنی ثقافت سے جڑے نہیں رہے، انہوں  نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہاکہ خدارا اپنی ثقافت کی قدر کریں، کشمیر کو اللہ نے ہر طرح کی رحمت سے نوازہ ہے جہاں ہم صرف قدرت کو ہی کشید کررہے ہیں لیکن جو کلچر سائیڈ ہے اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر میں سیکورٹی کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، سیاحت ایک آزادی کا نام ہے جس پر پابندیاں لگا دی جائیں تو مزہ خراب ہوجاتا ہے چاہے وہ پابندیاں سیکورٹی کے پیش نظر ہی کیوں نہ ہوں، ہم آزادی پر بندش لگا رہے ہیں۔

کامران لاشاری نے کہاکہ مظفر آباد کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے مظفر آباد لال قلعہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اگلے ایک سال کے اندر یہ مظفر آباد کا آئیکون ہوگا ، ہم سیاح دوست بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

کامران لاشاری نے کہاکہ ہم مظفر آباد کے پیر چناسی کو مارگلہ ہل کیوں نہیں بناسکتے، جہاں سیاح ایک جگہ بیٹھیں، کافی پئیں انجوائے کریں۔ دنیا بھر میں دریا کنارے لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ہمارے ہاں نیلم دریا اتنا بڑا ہے لیکن ہم اس کے اطراف کو اس طرح استعمال نہیں کررہے۔ نیچر کو کس طرح ایکسپوز کرنا ہے اس کی خوبصورتی کو کیسے دنیا کے سامنے لانا ہے اس پر کام کرنا ہوگا۔

کامران لاشاری نے تنقید کرتے ہوئے  کہاکہ صرف سیاحوں کی بڑی تعداد بتا کر شیخی مارنا ٹھیک نہیں سوال یہ ہے کہ آپ کے سیاح خوش خوش واپس گئے ہیں ؟ ہر جگہ پینے کا صاف پانی، بیٹھنے کے لیے بینچ اور واش روم کی سہولت بہت ضروری ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اب تک اچھے واش روم بنانے کے متحرک نہیں ہوسکے، ہم اُمید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی سیاح یہاں کا رخ کریں۔

کامران لاشاری نے کہاکہ مجھے بہت سارے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اونچ نیچ تو ہوتی رہتی ہے مگر سرخرو رہا، قدرت نے ہمیں اتنی خوبصورت وادیوں سے نوازا ہے لیکن ہم اس کی قدر نہیں کرپارہے، جس کے لیے ہمیں بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
4 Comments

4 Comments

  1. najlepsze escape roomy

    جولائی 5, 2024 at 6:05 شام

    Good article and straight to the point. I don’t know if this
    is really the best place to ask but do you folks have
    any ideea where to get some professional writers?
    Thx 🙂 Lista escape room

  2. homepage

    جولائی 7, 2024 at 5:19 صبح

    I have been surfing online more than 3 hours today, yet I
    never found any interesting article like yours.
    It is pretty worth enough for me. In my opinion, if
    all webmasters and bloggers made good content as you did, the internet will be much more useful than ever before.

  3. Palm beach. Miami

    جولائی 21, 2024 at 9:12 صبح

    I’m very pleased to discover this site. I wanted to thank you for ones time just for this fantastic read!! I definitely appreciated every part of it and I have you saved as a favorite to see new things in your site.

  4. lehenga choli

    جولائی 24, 2024 at 2:54 صبح

    I would like to thank you for the efforts you have put in penning this site. I am hoping to view the same high-grade blog posts by you later on as well. In truth, your creative writing abilities has inspired me to get my own blog now 😉

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین