Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

ڈینگی کے عالمی دن پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں تقریبات کا انعقاد

Published

on

ڈینگی کے عالمی دن کی مناسبت سے اوکاڑہ یونیورسٹی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سیمینار، ریلی اور کیمپس کا معائنہ شامل تھے۔ سیمینار میں یونیورسٹی اور ضلعی صحت اتھارٹی کے افسران نے شرکاء کو ڈینگی سے بچاو اور اس کے علاج کے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں اور ڈینگی کے خاتمے کےلیے مختلف تدابیر اور سفارشات پیش کیں۔

ان تقریبات کا اہتمام شعبہ زووالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلیم خان کی جانب سے کیا گیا۔

سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئےاوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے بتایا کہ ڈینگی بخار اس وقت سنگین چیلنج ہے اور اس کے خاتمے کےلیے معاشرے کے سب اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ آگہی، حفاظتی تدابیر اور اجتماعی کاوشوں سے ہم اس بیماری پہ قابو پانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

اوکاڑہ کے سی ای وہ ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ نے ڈینگی بخار کی علامات اور اس سے بچاو کےلیے اختیار کی جا نے والی احتتاطی تدابیر کا ذکر کیا اور بتایا کہ ان کا ادارہ ضلع اوکاڑہ میں ڈینگی کے خاتمے کےلیے کیا اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے ڈینگی کی بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت پہ زور دیا۔

ڈسٹرکٹ اینٹومولوجسٹ عبداللہ نے اس خطے سے ڈینگی کے خاتمےکےلیے کے جانے والے مختلف اقدامات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کو کنڑول کرنے کےلیے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کا باقاعدگی سے معائنہ کرنا چاہیے اور ڈینگی لاروا کو بروقت تلف کرنا چاہیے۔

اسسٹنٹ دائریکٹر پیسٹ کنڑول رائے اکبر نے بتایا کہ ڈینگی کے پھیلاو کو روکنے کےلیے ہمیں اس مسئلے کو سنجیدہ لینا ہو گا۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں اور کمیونٹی میں شعور کو بیدار کرنا ضروری ہے۔

سیمینار کے بعد ڈینگی ڈے کی مناسبت سے کیمپس میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے بعد وائس چانسلر کی زیر نگرانی ایک ٹیم نے کیمپس کا معائنہ کیا اور جن جگہوں پہ ڈینگی لاروا پیدا ہونے کا خدشہ تھا وہاں کی مکمل صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین