Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

فارن سروس آفیسرز کے وفد نے الحمرا میں تصویری نمائش دیکھی، ڈی ایم جی گروپ کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ

Published

on

فارن سروس آفیسرز کے وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا جبکہ ڈی ایم جی کے زیرتربیت افسروں کے گروپ نے لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس امیر حسین بھٹی سے ملاقات کی۔

43ویں سپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس کے 23رکنی فارن سروس آفیسرز کے وفد نے لاہورآرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر پروگرام فارن سروس اکیڈمی فوزیہ فیاض احمد کی سربراہی میں آئے وفد کو لاہور آرٹس کونسل کے آرٹ گیلری میں جاری نمائش دکھائی گئی۔ چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر ٗ تمام افسران سے ملے،انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

                                                ڈی ایم جی گروپ کے زیرتربیت افسروں نے لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی سے خصوصی ملاقات کی،اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج ملک شہزاد احمد بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وفد کے شرکاء کو لاہور ہائیکورٹ کے ورکنگ طریقہ کار کی تفصیلات بتائیں اوروفد کے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔

زیرِ تربیت ڈی ایم جی گروپ کے وفد نے لاہور ہائیکورٹ میوزیم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،ڈی جی کیس مینجمنٹ شازب سعید نے وفد کو بریفنگ دی۔

سول سروسز اکیڈمی کی جانب سے چیف جسٹس اور جسٹس ملک شہزاد احمد کو سوینیئرز بھی پیش کئے گئے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین