Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

افغانستان سے 84 کلو ہیروئن پنجاب اور سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی،افغانستان سے پشاور،پنجاب اور سندھ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور میں چارسدہ روڈ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 6 کلو ہیروئن برآمد کی گئی،پشاور کا رہائشی ملزم مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا،سرسری پوچھ گچھ پر گرفتار ملزم  نے اپنے گھر میں مزید ہیروئن کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اے این ایف ٹیم کا قریب واقع گھر پر چھاپہ مارا،چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر کی بالائی منزل سے مزید 78 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

مجموعی طور پر 84 کلو ہیروئن برآمد کی گئی،مذکورہ گھر ملزم کی جانب سے منشیات ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Eroom24.Com

    جولائی 5, 2024 at 6:53 شام

    Awsome info and right to the point. I am not sure if this is truly the best place to ask but do you folks
    have any thoughts on where to get some professional writers?
    Thank you 🙂 Lista escape room

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین