Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کسٹمز انٹیلی جنس کی ملک بھر میں کارروائیاں، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ ضبط کر لیے

Published

on

کسٹم  حکام نے ملک  میں سمگل ہونے والے سگریٹ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 دن کے دوران 30 کروڑسے زائد مالیت سمگل شدہ سگریٹ ضبط کر لیے۔

چیئرمین ایف بی آر،  عاصم احمد کی رہنمائی اور ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس، جناب فیض احمد چدھڑ کی براہ راست نگرانی میں، کسٹمز انٹیلی جنس  گزشتہ 10 روز میں ملک گیر آپریشنز کے دوران  30 کروڑ مالیت سے زائد اسمگل شدہ سگریٹ ضبط کر لئے ہیں۔

کسٹمز انٹیلی جنس   نے  سب سے بڑی کارروائی بلوچستان میں کی، غیرملکی سگریٹس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، حکام کے مطابق   بلوچستان سے 42   لاکھ  سے زائد اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیاں برآمد کی گئیں، کسٹمز کے مطابق ان کی مالیت 114 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

کسٹم کی جانب سے صوبہ سندھ میں 8 چھاپے مارے گئے اور ان چھاپوں میں کے غیرملکی سگریٹس کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی، کسٹم حکام کے مطابق 14 لاکھ سگریٹ کی ڈبیاں برآمد کی گئیں،جن کی مالیت تقریباً 70 کروڑ  بنتی ہے۔

اسی طرح، پنجاب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر  کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران13 لاکھ اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیاں برآمد کیں جن کی مالیت 75 کروڑ  سے زائد بتائی جارہی ہے۔

کے پی میں بھی کسٹم انٹیلی جنس نے بڑی کارروائی کی ،کسٹم حکام نے ساڑھے 11 لاکھ سے زائد سگریٹ کی ڈبیاں برآمد کیں جن کی مالیت  تقریباً 44 کروڑ بنتی ہے۔

،ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس  کے مطابق سگریٹ کی اسمگلنگ کیخلاف کراچی ،گوادر، پشاور اورراولپنڈی میں چھاپے مارے گئے،حیدرآباد، ملتان ، لاہور  اور کوئٹہ میں بھی کریک ڈاؤن کیاگیا، چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد کی جانب سے کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائیوں کو سراہا گیا۔

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین