Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چین سچ میں ہمارا قیمتی دوست ہے، سوڈان سے بحفاظت واپس آنے والے صوابی کے نصراللہ کی کہانی

Published

on

سوڈان میں کام کرنے والے 42 سالہ پاکستانی  نصراللہ خان نے اپنی پوری زندگی میں پہلی بار اس وقت حقیقی مصائب کا سامنا کیا جب وہ سوڈان بندرگاہ پر پریشان اور بے چین بیٹھے ہوئے تھے۔

اب وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں اپنے گھر بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے شدید اور دلخراش تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “پاک چین آہنی دوستی نے انہیں خطرے سے باہر نکلنے میں مدد کی”۔

سوڈانی مسلح افواج اور پیرا ملٹری ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان جان لیوا مسلح جھڑپیں 15 اپریل سے شروع ہوئی تھیں جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

نصراللہ نے شِںہوا کو بتایا کہ سوڈان میں شروع ہو نے والا تنازع ان کی زندگی کا بدترین وقت تھا، وہ بہت غیر یقینی کا شکار تھے کہ گھر واپسی ہوگی بھی یا نہیں، کیونکہ وہاں حالات بہت خراب ہو چکے تھے۔ ہر گزرتے لمحے ان کی امیدیں دم توڑ رہی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے چینی بحریہ کے جہاز پر سوار ہوکر کسی پرامن جگہ جانے کا اعلان سنا تو وہ جھٹ سے جہاز کی طرف چل پڑے۔ سوڈان میں نصراللہ ایک چھاپہ خانے میں کام کرتے تھے۔

سوڈان میں حالیہ بدامنی کے سبب نصراللہ سمیت افریقی ملک میں کام کرنے والے ہزاروں غیرملکیوں کوجان بچانے کے لیے اپنا سارا سامان چھوڑ کربھاگنا پڑا۔

نصراللہ سوڈان کے شہر صوبا میں کام کرتے تھے، وہ اپریل کی ایک شب دارالحکومت خرطوم پہنچے تھے جہاں سے انہیں پاکستانی سفارت خانہ نے انخلا کے لیے سوڈان بندرگاہ بھیجا تھا۔

نصراللہ نے بتایا کہ چینی دوستوں نے انتہائی مشکل حالات میں ہمارے لیے اپنے دروازے اور دل کھول دیے۔ انہوں نے ہمارا اچھا خیال رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سوڈان سے جدہ کا ہمارا 18 گھنٹے طویل سفر آرام دہ گزرے۔

نصراللہ نے پاک چین دوستی اوراپنے حالیہ تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک چین دوستی کے بارے میں بہت سنا تھا، لیکن کبھی اس دوستی کی گہرائی کا تصورنہیں کیا تھا۔جب میں نے خود اس کا تجربہ کیا تو میرا سینہ فخرسے پھول گیا کہ میرے بہترین دوستوں نے میری جان بچائی اور مجھے اپنے خاندان سے دوبارہ ملایا۔ ہمارے لیے چین درحقیقت سب سے قیمتی دوست ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق سوڈان سے 200 سے زائد پاکستانی شہریوں کو چینی بحریہ کے جہاز وین شان ہو کے ذریعے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا تھا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم تعاون اور دوستی کے اس اقدام پر اپنے چینی دوستوں کے شکر گزار ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین