پاکستان
کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کراچی کے مفاد میں ہے، مرتضیٰ وہاب
میئرکراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ امن کے لیے جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت کر رہی ہے، رینجرز ہیڈکوارٹرز نے باہر کوئی رکاوٹ نہیں، ٹریفک گزرتی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی سی این جی بسیں عرصہ درازسےخراب تھیں، سی این جی بس کو ڈیزل پر منتقل کیا ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شفاف مکینزم بنا کر ساٹھ بسیں چلائی جائیں گی۔
میئر کراچی نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں شرکت کی تھی، ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر داخلہ اور آئی جی سے ملاقات میں بھی موجود تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی، سیاسی اراکین کو بتایا گیا جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت کررہی ہے۔
میئرکراچی نے کہا کہ رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر تجاوزات کا علم نہیں ہے، وہاں سڑک ٹریفک کے لئے کھلی ہے، فٹ پاتھ پربھی تجاوزات نہیں، کوئی مجسمےوغیرہ لگےہیں، لوگ بھی وہاں سے گزر سکتے ہیں، گاڑیاں بھی سڑک پر گذرتی ہیں، شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کوئی رکاوٹ ہو۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرادفتر،سندھ سیکریٹیریٹ عوام کے لئے سب کھلے ہیں، اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے، شہرکےبہت سےمسائل ہیں،میں ان مسائل کوحل کرناچاہتاہوں، چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے ختم ہوسکے۔ وسائل ہونگے تو شہر پر خرچ ہوسکیں گے۔
میئرکراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے، ایک مافیا نہیں چاہتا کہ شہر ترقی کرے، ایم سی کی زمین کےکرائےبڑھائےتو لوگوں نےعدالت سےحکم امتناع لےلیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور