Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان سٹیل ملز کے مستقبل کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم

Published

on

پاکستان اسٹیل ملز کا مستقبل کیا ہوگا؟ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی ایس آئی ایف سی کی ہدایت پر وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے قائم کی۔

وزارت صنعت و پیداوار کے نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی کمیٹی کے چیئرمین وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار ہوں گے،کمیٹی اسٹیل ملز کارپوریشن کو بند کرکے پلانٹ اور آلات کی نیلامی کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی پاکستان اسٹیل کو نجی شعبے کی شراکت سے دوبارہ فعال کرنے کے آپشن کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی اسٹیل ملز کارپوریشن کو بند کرکے پلانٹ اور آلات کی نیلامی کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار اور سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو سندھ،جائنٹ سیکرٹری فنانس, سی ای او پی آئی ڈی سی اور ورکرز یونین اسٹیل ملز کا نمائندہ بھی کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔

کمیٹی میں اسٹیل ملز کے دو آزاد بورڈ ارکان، ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور کارپوریٹ سیکریٹری بھی شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین