Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

گھریلو اور کمرشل مقاصد کے لیے سولر پینل لگانے والوں پر فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز

Published

on

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلو اور کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت توانائی کو ارسال کر دی ہے جسے اب حتمی منظوری کیلیے وزیراعظم کو بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گھریلو اور کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار  روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ 12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے  کا  امکان ہے۔

زرائع وزارت توانائی کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین