پاکستان
کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
بلوچستان سے عازمین حج کے لئے حجاز مقدس کا سفر آسان ہوگیا،کوئٹہ سے براہ راست قبل ازحج پروازوں کا آغاز ہوگیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور سنگ میل طے کرلیا گیا،کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔
پی کے 747 نے کیٹگری-II نئے رن وے پر گزشتہ رات پہلی نائیٹ لینڈنگ کی،یہی پرواز بعدازاں 145عازمین حج کو لے کر براہراست مدینہ کے لئے روانہ ہوئی۔
رات میں کوئٹہ ائرپورٹ کے نئے کیٹ-ٹو رن وے پر اترنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا،اس سے پہلے پی کے 6133 اور 6137 تین سو عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئیں تھیں۔
اس سے قبل کوئٹہ سے عازمین حج کو پہلے کراچی کا سفر کرنا پڑتا تھا،حال ہی میں اپ گریڈڈ 12,000 فٹ لمبے رن وے کی بدولت براہ راست پروازیں ممکن ہوئیں۔
نئے رن وے پر CAT-II جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم سے ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کو یقینی بناتا ہے،نئے رن وے کی بدولت وائیڈ باڈی جہاز (بوئنگ 777 اور اس کے مساوی) اب کوئٹہ ائرپورٹ آسکتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی