Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

زارا ایئرویز اگست سے کینیڈا اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی

Published

on

نئی ائیرلائن زارا ائیرویز کی براہ راست پروازیں رواں سال اگست میں ٹورنٹو سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی۔

حکومت کی جانب سے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے کئے گئے اقدامات کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے،پاکستان اورکینیڈا کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرنے والی نئی کینیڈین ائیرلائن ’زارا ایئرویز‘ کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران زارا ائیرویز کے سی ای اوسید قلی نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کی فضائی سہولیات کے پیش نظرجلد زارا ایئرویز کا آپریشن شروع کیا جائے گا،ٹورنٹو سے اسلام آباد،کراچی اورلاہور کے درمیان براہ راست پروازیں چلائی جائینگی۔

شاہین ائیرپورٹ سروسزگراؤنڈ ہینڈلنگ کی سہولیات مہیا کرینگے،کینیڈا سے زارا ائیرویز کے این او سی کا انتظارکررہے ہیں،کوشش ہے رواں سال کے اگست میں فضائی آپریشن کا آغاز کریں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مسافروں کی بڑی تعداد ڈائریکٹ فلائٹس لینا چاہتی ہےجو ہم فراہم کریں گے،دو 777  لانگ رینج طیاروں سے آپریشن شروع کریں گے،اورسول ایوی ایشن سے سلاٹس ملنے پر طیاروں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے،جس میں ائیرلائن میں کوڈ شئیرنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔

سابق ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن اعجازہارون زارا ائیرویز کو ایڈوائزر کی حیثیت سے ائیرلائن کو رہنمائی فراہم کریں گے،اس موقع پراعجاز ہارون کا کہناتھا کہ ڈائریکٹ آپریشن مسافروں کی ترجیح ہے،بزرگ مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹس اور بڑے ہوائی اڈوں پرمشقت سےبچانا اولین مقصد ہے،اس بات کو ترجیح دے رہے ہیں کہ کینیڈاسے اڑان بھرنے والا کوئی بھی فرد انفرادی طورپریا اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا سے براہ راست پاکستان پہنچے،ائیر کینیڈا سے بات چیت جاری ہے وہاں کے ایوی ایشن قوانین کے مطابق معاملات حل کررہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین