Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ اور بلوچستان میں انسانی سمگلروں پر کریک ڈاؤن کے لیے کمیٹیاں تشکیل

Published

on

سندھ،بلوچستان میں انسانی اسمگلرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈآؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

یونان میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد سندھ اور بلوچستان میں انسانی اسمگلرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ زون کے ڈائریکٹرز کو کریک ڈاؤن کے لیے کمیٹیںاں تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کے احکامات کے مطابق ہر زون میں قائم کمیٹی کا سربراہ متعلقہ زونل ڈائریکٹرہوگا۔ کمیٹیاں ملوث ایجنٹوں کے خلاف مربوط مہم کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ  ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ کو پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین