پاکستان
قومی اسمبلی 13 اگست سے پہلے تحلیل کرنے پر حکمران اتحاد میں مشاورت
حکمران اتحاد نے قومی اسمبلی کو قبل از وقت تحلیل کرنے پر مشاورت شروع کردی، اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کی صورت میں انتخابات 60 کی بجائے 90 روز میں کرائے جا سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کو مکمل ہو رہی ہے، حکومت نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کروانے کےلیے نو یا دس اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشورے کر رہی ہے۔مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات میں بھی اس پر غور کیا گیا۔
تیرہ اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کروانا ہوں گے، وقت سے پہلے تحلیل کی صورت میں 90 دن میں انتخابات کروانا ہوں گے،نوے دن کے آپشن کی صورت میں انتخابات نومبر میں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابی مہم کےلیے زیادہ وقت حاصل کرنے کی وجہ سے نومبر والے آپشن پر غور کر رہی ہے، حتمی فیصلے کے لیے اتحادیوں کا سربراہی اجلاس عید کے بعد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر نواز شریف سے کچھ دن میں لندن میں ملاقات بھی کریں گے، وزیراعظم عالمی کانفرنس میں شرکت کےلیے پیرس جاتے ہوئے لندن مختصر قیام کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات 23 جون کو متوقع ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی