پاکستان
دیہی سندھ میں اگلے 3 دن شدید گرمی کی پیشگوئی، ہیٹ ویو جیسی صورتحال بننے کا خطرہ
محکمہ موسمیات نے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی، پارہ 47ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے، دیہی سندھ کے اضلاع میں گرمی کا احساس اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہونے کے سبب جذوی ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران رات اورصبح کے اوقات میں مطلع جذوی ابرآلود ہونے کے سبب بونداباندی اورپھوارپڑنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے3روز کے دوران وسطی اوربالائی سندھ کے اضلاع میں موسم گرم اورشدید گرم رہنے کا امکان ہے،اس دوران دادو، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد،شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہروفیروز اورشہید بے نظیرآباد میں بھی پارہ 45سے47ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔
شدید گرمی کے دوران جزوی ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،جس کی تیکنیکی وجہ ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب (فیل لائیک) ہے،فیل لائیک کی اصطلاح سن 2015میں اس وقت سامنے آئی،جب کراچی میں ہوائیں مکمل طورپررک گئی تھیں،اوراس شدید گرمی کے دوران شہریوں کو گرمی کا احساس محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوا،یہی فیل لائیک بڑھنے کی ہی وجہ سے شہر میں لوگ ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ ہیٹ ویو غیرمعمولی موسمی سرگرمی کا نام ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک انسانی جسم پرگرمی کے اثرات کے سبب ہونے والا حملہ ہے،رواں سال بھی مئی اورجون میں ہیٹ ویو کے خدشات ظاہر کیے گئےتھے،تاہم اب تک اس قسم کی صورتحال کراچی میں پیدا نہیں ہوئی،ماہرین کا کہناہے کہ ہیٹ ویو کے بنیادی اہم وجوہات میں درجہ حرارت مسلسل تین روزتک 40ڈگری سے زائد رہنے،سمندری ہواؤں کی 72گھنٹوں تک بند رہنے ،جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 60فیصد تک تجاوز کرنے جیسے عوامل شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران کراچی کا موسم جزوی ابرآلود اورگرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران رات و صبح کے وقت بوندا باندی ہوسکتی ہے، سمندری ہوائیں دوپہر کے وقت مختصروقت کے لیے بدستورمعطل رہیں گی اوربلوچستان کی مغربی سمت کی ہوائیں کراچی پرغالب رہے گی،تاہم شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے باعث کراچی اور سندھ کے ساحلی اضلاع میں بارشوں کی رپورٹ بھی جاری کردی۔ اس کے ساتھ جولائی میں مون سون بارشیں کم رہنے کی آؤٹ لک بھی جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بائپر جوئے کے اثرات کے سبب 14 سے18 جون کے درمیان سب سے زیادہ بارش ننگر پارکر میں 366 ملی میٹر(14 انچ سے زائد )ریکارڈ ہوئی۔
واضح رہے کہ ایک انچ میں 25.1ملی میٹربارش ہوتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی میں 196، ڈیپلو میں 180، اسلام کوٹ 146، کلوئی 80، چھاچھرو 70، بدین 39.5، ٹھٹھہ 38، چھور30.5، ڈھالی 30، شہید بےنظیر آباد اور حیدرآباد میں 20، میرپورخاص 11.5، پی اے ایف بیس بھولاری10، حیدرآباد ائیرپورٹ 8.6، سکرنڈ 6 جبکہ سب سے کم بارش کراچی اورٹنڈوجام میں 4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
رواں سال پری مون سون کی بارشوں کا آغاز یکم جولائی سےہونے کی توقع ہے جبکہ مون سون بارشوں کے باقاعدہ اسپیل جولائی کے وسط میں شروع ہونگے،محکمہ موسمیات نے گذشتہ دنوں جاری آوٹ لک میں اس سال سندھ میں معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں