Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعظم اور اتحادی رہنماؤں کے رابطے، عدالتی فیصلے پر مشترکہ حکمت عملی پر غور

Published

on

سپریم کورٹ سے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی دیئے جانے اور رہائی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم اور حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، ان رابطوں میں مستقبل کی حکمت عملی اور حکمران جماعتوں کی طرف سے سٹریٹ پاور کے اظہار پر مشاورت ہوئی۔

ذرائیع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات  کر کے  سپریم کورٹ میں عمران خان کے کیس سے متعلق مشاورت  کی۔ عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے پر دونوں رہنمائوں نے  تشویش کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو اپنے سخت تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی احتجاجی حکمت عملی سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا،وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جے یو آئی کے سربارہ کی ہنگامی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطہ ہوا ہے، ان رابطوں میں پی سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ڈی ایم کی مشترکہ احتجاجی حکمت عملی پر بات ہوئی۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین