پاکستان
سردار سلیم حیدر کی گورنر پنجاب نامزدگی پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے تحفظات، قیادت کو آگاہ کرنے پر غور
گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد پیپلز پارٹی بڑی مشکل کا شکار ہوگئی، سردار سلیم حیدر کی نامزدگی سے پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما نالاں نظر آرہے ہیں۔سنیئر رہنماؤں کے بجائے سلیم حیدر کی نامزدگی سے پارٹی میں مایوسی ہے۔
پارٹی ذرائع کےمطابق سینئررہنماؤں نےکہا ہے کہ قیادت نے مشاورت کے بغیر گورنر پنجاب کی نامزدگی کی۔ پنجاب سے پارٹی رہنما قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی وسطی، جنوبی پنجاب کے متعدد رہنما سلیم حیدر کی نامزدگی پر نالاں ہیں،سلیم حیدر کی گورنر نامزدگی دھڑے بندی کی کامیابی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت نے مشاورت کے بغیر گورنر پنجاب کی نامزدگی کی،سلیم حیدر کو پی ڈی ایم دور میں وزیر مملکت بنا کر نوازا گیا تھا،پی ڈی ایم دور میں سلیم حیدر کی وزیر مملکت کیلئے نامزدگی خلاف میرٹ تھی۔
نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر صدر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن ہیں اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم حیدر کی بطور پارٹی ڈویژنل صدر کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،سلیم حیدر بطور ڈویژنل صدر راولپنڈی پارٹی کو منظم کرنے میں ناکام رہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سلیم حیدر سے زائد قربانیاں دینے والے رہنما، کارکن موجود ہیں،پنجاب سے پارٹی رہنما قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرنے پر غور کر رہے ہیں، سلیم حیدر کو پی پی سنٹرل پنجاب کے مضبوط دھڑے کی حمایت حاصل تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار سلیم حیدر مضبوط دھڑے کی حمایت سے گورنر پنجاب نامزد ہوئے، راولپنڈی سے سنیئر پی پی رہنماء سلیم حیدر کے بڑے حمایتی تھے،راولپنڈی سے سنیئر رہنما کو پنجاب کی گورنر شپ آفر تھی،راولپنڈی سے سنیئر رہنما نے گورنر شپ لینے سے معذرت کی تھی، سلیم حیدر کا نام راولپنڈی سے سنیئر رہنما نے تجویز کیا۔
پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ معذرت کرنے والے سنیئر رہنما نے گورنر پنجاب کیلئے سلیم حیدر کا نام تجویز کیا،اسلام آباد سے سنیئر رہنما نے سردار سلیم حیدر کے نام کی حمایت کی،پی پی قیادت نے دو رہنماؤں کی حمایت پر سلیم حیدر کا نام فائنل کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی