Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بچوں کی سمگلنگ کے سدباب کے لیے اقدامات پر صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

Published

on

سپریم کورٹ نے تمام صوبائی حکومتوں سے بچوں کی اسمگلنگ کے سدباب کیلئے اقدامات پر جواب طلب کر لیا،بچوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔

بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اطہر من اللہ  اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے بچوں کی سمگلنگ سے متعلق کیس میں بچوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کے ایک نمائندے کو آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کا حکم جاری کیا اور ایس او ایس ویلج سے بھی معاونت طلب کر لی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں بچوں کے روک تھام کے ٹھوس قوانین موجود لیکن ان کا اطلاق نہیں۔بچوں کی اسمگلنگ کا معاملہ ایسا نہیں کہ صرف پولیس پر چھوڑا جائے، بچوں کی اسمگلنگ کے معاملے کو وسیع تناظر میں دیکھنا ہو گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پاکستان میں انسانی اسمگلنگ سنگین جرم ہے، انسانی اعضاء کی اسمگلنگ سے بچوں کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے،افریقہ میں اعضاء کی اسمگلنگ کو بےبی فارمنگ کا نام دیا جاتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اصل معاملہ اچھی طرز حکمرانی کا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پاکستان میں اسمگلنگ اوربچوں کے تحفظ کے قوانین تو بہت اچھے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد اصل مسئلہ ہے۔

عدالت نے طیبہ تشدد کیس نمٹا دیا، بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق درخواستیں الگ سے دو ہفتوں بعد مقرر کرنے کا حکم دیا۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 12:49 شام

    mexican border pharmacies shipping to usa
    https://cmqpharma.com/# best online pharmacies in mexico
    mexican mail order pharmacies

  2. escape rooms

    جولائی 5, 2024 at 6:58 شام

    Hello there, just became aware of your blog through Google, and found that it’s really
    informative. I am gonna watch out for brussels.
    I will be grateful if you continue this in future.
    A lot of people will be benefited from your writing.
    Cheers! Escape rooms hub

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین