پاکستان
بائیکاٹ کے باوجودNEC میں شرکت، وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیر ترقیات نومر محمد دمڑ کو برطرف کردیا
بلوچستان حکومت نے اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس کا بائیکاٹ کے باوجود شرکت پر بلوچستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات نور محمد دمڑ سے محکمے کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ان سمیت بلوچستان سے این ای سی کا کوئی رکن منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے این ای سی اجلاس میں بطور احتجاج شرکت نہیں کرے گا۔ لیکن اس کے برعکس نور محمد دمڑ نے اس اجلاس میں شرکت کی جس پر وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان فوری طور پرواپس لے لیا۔
ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ این ای سی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی یقین دہانیاں اور وعدے اب تک کیے ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اعلان کردہ 10 ارب روپے بھی فراہم نہیں کیے گیے ہیں۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی