Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں

Published

on

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بن گیا،سمندری طوفان کو بنگلہ دیش کی جانب سے بپھرجوئے نام دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر عریبین سی میں موجود سمندری سرگرمی کے حوالے سے الرٹ نمبر2 جاری کردیا،جس کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی،بیپھرجوئے طوفان اس وقت کراچی کے ساحلوں کے جنوب میں 1420کلومیٹر کی دوری پرموجود ہے، طوفان کے گرد 80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تندوتیز ہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اگلے 24سے36گھنٹوں کے دوران شمال اورشمال مغرب کی جانب بڑھے گا،سمندری طوفان سے کسی بھی پاکستانی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ اس کو سائیکلون سینٹر کی جانب سے مسلسل مانیٹرکیا جارہا ہے،سمندری طوفان کو بپھرجوئے نام بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا ہے،سمندرمیں بننے سمندری طوفان نے سرکولیشن سے سمندری طوفان بننے تک سفر انتہائی تیزی سے مکمل کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین