Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گھر بیٹھے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید و فراہمی، کراچی میں نادرا بائیکرز سروس کا جلد آغاز

Published

on

نادرا نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی شہریوں کو گھربیٹھے قومی شناختی کارڈ کی تجدید،اجرا اوردیگردستاویزات کی فراہمی کی نادرا بائیکرز سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا،نئی سہولت کےآغاز کے لیے تیاریاں جاری ہیں،جلد آغاز متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی کے بعد شہرقائد میں بھی نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سہولت کے ذریعے کراچی کے شہری قومی شناختی کے حصول اورتجدید سمیت دیگردستاویزات کے لیے نادرا عملے کو گھر بلواسکیں گے،ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل اسلام آباد میں شروع ہونے والی اس سروس کے انتہائی بہترنتائج برآمد ہوئے،جس کو اسلام آباد کے شہریوں کی جانب پذیرائی دی گئی اوریہ سروس کامیابی سے جاری ہے،عام شناختی کارڈ کی فیس کے مقابلے میں نادرا بائیکرز سروس کی سہولت کے لیے اضافی رقم وصول کی جائیگی،اس سہولت کے تحت شہریوں کے بائیومیٹرک(انگلیوں کی تصدیق)،تصویر جبکہ دیگرمراحل کوسہولت حاصل کرنے والے فرد کے گھرپرہی مکمل کیاجائےگا،ناداربائیکرز سہولت کے تحت شہریوں کے گھروں پرجانے والے عملے میں مرد عملے کے علاوہ خواتین عملے کو بھی شامل کیا جائےگا،پرنٹ ہونے کے بعد اس سہولت کے تحت قومی شناختی کارڈ یا دیگرکسی دستاویز کی ڈلیوری بھی نادرا کا عملہ شہریوں کے گھرجاکر کرنے کا مجاز ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین