پاکستان
اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں پر کریک ڈاؤن، 200 گرفتار
اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ کریک ڈاؤن وزارت داخلہ کے حکم پر شروع کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کریک ڈاؤن شروع کئے جانے بعد 200 سے زیادہ افغان گرفتار کئے گئے ہیں جو اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم تھے۔تمام گرفتار افغان شہریوں کو فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے کاررروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں قائم افغان بستیوں کا آڈٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے،تمام افغان بستیوں کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ پیش کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں بھی غیرقانونی مقیم افغان شہری ملوث پائے گئے،شہر اقتدار میں بڑھتے ہوئے جرائم اور 9 مئی کے تناظر میں کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان شہریوں کی پاکستان میں تعداد جاننے کے لیے نادرا سے بھی رابطہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نادرا بتائے کہ اس وقت پاکستان بھر میں کتنے افغانی موجود ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی