Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

Published

on

Mons Elahi's identity card blocked on court orders in money laundering case, included in passport control list

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہٰی کی گرفتاری کےلیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے اہلِ خانہ کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہٰی اور فیملی کے 100 سے زائد اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان بینک اکاؤنٹس میں مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کروایا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مونس الہٰی کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مونس الہٰی کا ریڈ وارنٹ جاری کروا کر انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین