Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا، وزیراعظم نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسر معطل کر دیے

Published

on

وزیرِ اعظم نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اورانکے ساتھ متعلقہ تمام افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی اورکوتاہی قبول نہیں، ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  قومی خزانہ سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکارہے۔ کسی بھی قسم کی لاپرواہی اورکوتاہی قبول نہیں کرونگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ  ایک ایک پائی بچانے اورمحصولات میں اضافے کیلئے محنت کرنا ہو گی، ٹیکس ٹربیونلز میں سینکڑوں ارب روپے کے کیسسز زیر سماعت ہیں۔

وزیرِاعظم نے چیف جسٹس سے ان کیسسز کے جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین