کھیل
امپورٹڈ کھلاڑیوں کے باوجود قومی فٹبال ٹیم کو لگاتار دوسری شکست، 4 ملکی ٹورنامنٹ سے باہر

قومی فٹبال ٹیم لگاتار دوسری شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی، اوورسیز کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے باوجود فٹبال ٹیم بہتر نتائج کیوں نہیں دے پا رہی ؟
موریشیس میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں قومی فٹبال ٹیم دوسرا میچ بھی ہار گئی، کینیا نے قومی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ موریشیس سے 3 صفر سے ہاری تھی۔
فیفا کی رینکنگ میں 195 نمبر پر موجود پاکستانی فٹبال ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان موریشیس نے قومی ٹیم کو شرمناک شکست دی، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور دوسرے میچ ہاف میں موریشیس نے قومی ٹیم پر 3 گول اسکور کر لئے۔
موریشیس کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی صفر رہی، ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے کینیا کیخلاف اچھے کھیل کا مظاہر ہ کیا ،کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج مثبت نظر آئی مگر بدقسمتی سے میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور کینیا کی ٹیم نے ایک صفر سے مقابلہ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل جب قومی ٹیم 1978 میں کینیا کیخلاف میچ کھیلی تھی کو کینیا نے قومی ٹیم کو 0-8 سے شکست دی تھی۔
عیسیٰ سلمان ،اوٹس خان، راہس نبی جیسے اوور سیز کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے باوجود قومی فٹبال ٹیم جیتنے میں کامیاب نہیں ہو رہی جس کی سب سے بڑی وجہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی غلط پالیسیاں ہیں ، کبھی فٹبال فیڈریشن کی صدارت کیلئے جھگڑے اور کبھی فنڈز کی عدم دستیابی کا رونا،اس سب کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے اند ر ہونے والی سیاست بھی پاکستان میں فٹبال جیسی گیم کو بہت نقصان پہنچا رہی ہے۔
پاکستانی اسٹریٹ چائلڈز بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ قومی فٹبال ٹیم پرفام نہیں کر پارہی؟ اس سب کی اصل وجہ حکومت کی طرف سے فٹبال کھیل کی طرف توجہ نہ کرنا ہے ورنہ کسی بھی شعبے میں پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین11 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور