پاکستان
ہڑتال کی باتیں عدالت میں نہ کریں، اتنے جرمانے لگائیں گے کہ آپ یاد رکھیں گے، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان قاضی فاٸز عیسی نے وکلا کی ہڑتال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیٸے کہ ہڑتال کی باتیں عدالت میں آکر نہ کریں، اتنے جرمانے لگانا شروع کریں گے کہ آپ یاد رکھیں گے، وکلا کہتے ہیں کہ بیس سالوں سے کیسز نہیں لگ رہے جب لگاتے ہیں تو بہانے بنا لیتے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس میں صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وکلا آج ہڑتال پر ہیں ،آئندہ ہفتہ کی تاریخ دے دیں۔
جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیٸے کہ ہڑتال کا لفظ یہاں استعمال نہ کریں، کیس اپنے وقت پر ہی لگے گا۔
چیف جسٹس نے ایک اور مقدمہ کی سماعت کے دوران وکلا ہڑتال پر ریمارکس دیٸے کہ کوئی بھی کیس نہیں چلا رہا ہر کوئی بہانہ بنا رہا ہے، کہتے ہیں کہ بیس سالوں سے کیسز نہیں لگ رہے جب لگاتے ہیں تو بہانے بنا لیتے ہیں، ہڑتال کی باتیں عدالت میں آکر نہ کریں، ہم اتنے جرمانے لگانا شروع کریں گے کہ آپ یاد رکھیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی