Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آپ نےتفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینی،عدالت،فکر نہ کریں،عمران خان،جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منظور

Published

on

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت دو جون تک منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی جس میں عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار گرفتار تھے۔ جیسے ہی پتہ چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے شدید مذمت کی

وکیل سلمان صفدر کے مطابق 10مئی کو عمران خان نیب کی تحویل میں تھے۔

عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تین مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینی۔ اس عمران خان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کی دو عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 2 جون کو سنایا جائے گا۔عدالت کے مطابق 2 جون کو پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین