Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

چین کے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش، ایلون مسک پرائیویٹ جیٹ پر بیجنگ پہنچ گئے

Published

on

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اپنے زیر استعمال پرائیوٹ جیٹ میں بیجنگ پہنچ گئے ہیں ، ایلون مسک سینئر چینی حکام سے ملاقات کریں گے اور ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ کا دورہ کریں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق  تین سالوں میں ایلون مسک کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چائنہ کی حکومت ایلون مسک سمیت تمام کاروباری رہنماؤں کا خیرمقدم  کرتی ہے، اور چائنہ سب سے اپنے اچھے  تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک دورہ  چین میں  چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کے خواہاں  ہیں۔

ایلون مسک کا دورہ چائنہ اس لئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس  وقت چائنہ میں بننے والی الیکٹرک گاڑیاں ٹیسلا کو مارکیٹ میں  شدید ٹف ٹائم دے رہی ہیں اور ایلون مسک کو  شنگھائی فیکٹری کمپلیکس کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں کچھ غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ۔

ابھی تک یہ واضح نہیں  ہے کہ ایلون مسک دورہ چین میں کسی حکومتی نمائندے سے بھی ملاقات کریں گے یا نہیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین