Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اوکاڑہ، ہیڈسلیمانکی کے قریب گھڑیال کی موجودگی ثابت،30 سال بعد گھڑیال کا مکمل خاندان دیکھا گیا

Published

on

پاکستان میں معدومیت سے دوچار گھڑیال کی موجودگی کے مزید اشارے مل گئے،ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف، پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل اوکاڑہ اورہیڈ سلیمانکی کے قریب گھڑیال کے بچوں سمیت خاندان کا مشاہدہ کیا جاچکا ہے۔

پاکستان میں انتہائی خطرے سے دوچار مگرمچھ نما گھڑیال کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی،دریائی پانی میں پائے جانے والے گھڑیال کا مشاہدہ 30سال بعد کیا گیا۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق جنگلی حیات پرکام کرنے والی ٹیم نے مشاہدوں کے تناظرمیں پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،سروے کے دوران علاقے میں گھڑیال کی موجودگی کی تصدیق ہوئی،گھڑیال کی موجودگی کے علاوہ ان کے بچوں کو دیکھے جانے کا پتہ بھی چلا،

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ ان کا شراکت داروں کے ساتھ کوششوں کا مقصد دریافت ہونے والے گھڑیال کی آبادی کی بقا ہے۔ مقامی ماہی گیروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک سال قبل اوکاڑہ اورہیڈسیلمانکی میں بھی گھڑیالوں کو دیکھا گیا۔

ایک سال قبل کے واقعات کسی بھی جگہ رپورٹ نہیں ہوئے،ماضی کے اشارے حالیہ مشاہدات کی اہمیت کو مزید تقویت دیتے ہیں،یہ واقعات رینگنے والے جانوروں کی ممکنہ بقا کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیوایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کی اولین ترجیح ہے کہ مناسب پانی کے مقداراورمعیار کو یقینی بنایا جائے،یہ امر بھی ضروری ہے کہ گھڑیال کےمسکن کے تحفظ کو کسی بھی خطرے سے بچایا جاسکے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین