Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

حسن جہانگیر کا اٹلی میں کنسرٹ،شائقین جھوم اٹھے

Published

on

ستارہ امتیاز یافتہ ،ہوا ہوا، فیم گلوکارحسن جہانگیر نے روم اٹلی میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ می پرفارمنس کے ذریعے میلہ لوٹ لیا۔

حسن جہانگیر ان دنوں یورپی ممالک میں میوزیکل کنسرٹس کے لیے دورے پر ہیں،گذشتہ روز روم میں ہونے والے کنسرٹ کو پاکستانیوں سمیت اطالوی شہریوں نے بھی بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔

شائقین موسیقی حسن جہانگیر کی لائیو پرفارمنس پر جھومتے رہے، میوزک کے دلداہ افراد جن میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد تھی، نے شرکت کی،میوزیکل شو میں حسن جہانگیر نے اپنے گیتوں ہوا ہوا اے ہوا،شادی نہ کرنا یارو،ہٹو بچو اور بوبا بوبا پر شاندار پرفارمنس دی،اردو کرانیکل سے بات چیت کے دوران حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی موسیقی کو پرموٹ کرنے نکلے ہیں،میوزیکل شو کے دوران انھیں بے انتہا پذیرائی ملی،وہ یہ جوش و ولولہ دیکھ کر ایک لمحے کے لیے اپنے ماضی میں لوٹ گئے،اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی پذیرائی نے انھیں ایک نیا حوصلہ دیا ہے،ان دنوں وہ کچھ نئے گیتوں کی تیاری پر کام کررہے ہیں،جو بہت جلد میوزک کے دلدادہ افراد کی خدمت میں پیش کردیے جائینگے،حسن جہانگیر کے مطابق کامیاب شو کے بعد وہ سوئیڈن آئے،جہاں سوئیڈن اور فن لینڈ میں پاکستانی ایمبیسیڈر ظہور احمد نے انھیں عشائیہ دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین