الیکشن 2023

پنجاب انتخابات فیصلے پر نظرثانی درخواست پر آج سماعت

Published

on

پنجاب انتخابات فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں۔

عدالت نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا،الیکشن کمیشن نے 14 مئی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے،وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت پی ٹی آئی جواب جمع کرا چکے ہیں

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت بھی آج ہوگی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دے چکی ہے، درخواست گزاروں نے عدالت سے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version