Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشدمنہاس شہید کو یوم تکریم شہداء پاکستان پر خراج عقیدت

Published

on

پاکستان کے بہادر سپوت، اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے، کمسن ترین پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو یومِ تکریم شہداء پاکستان کے موقع پرخراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 20 اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی۔ اس دن پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے اپنے انسٹرکٹر پائلٹ فلائیٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جس نے ان کے T-33 تربیتی طیارے کو ہائی جیک کر کے بھارت لے جانے کی کوشش کی۔

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے جہاز کا کنٹرول واپس لینے کی بھرپور جدوجہد کی اور قبل اس کے کہ جہاز ملکی سرحد عبور کر جاتا اسے زمین بوس کرنے کو ترجیح دی۔

مٹی کے اس بہادر سپوت نےاپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقار پرآنچ تک نہیں آنے دی۔ راشد منہاس کی اس عظیم قربانی اورناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدرسے نوازا۔

راشد منہاس شہید ہماری آنے والی نوجوان نسل کیلیے مشعل راہ ہیں اور انکو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین