پاکستان
القادر ٹرسٹ کیس، سب سے زیادہ پیسہ فیض حمید نے بنایا، فیصل واوڈا
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کی غیرقانونی منتقلی کے سکینڈل ( القادر ٹرسٹ کیس) سب سے زیادہ پیسہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بنایا۔جب یہ معاملہ چل رہا تھا اس وقت میں وفاقی وزیر تھا،شیریں مزاری نے بات کرنے کی کوشش کی مگر انہیں روک دیا گیا۔
نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ نیب کی طرف سے کافی تفصیل سے سوال وجواب ہوئے ہیں،ایسے گھناونے کاموں میں ڈیموکریٹک لوگ شامل ہوتے ہیں،اس کیس میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والا فیض حمید ہے،کچھ لوگ گھناونے جرائم میں شامل ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے،جس وقت میں پارٹی سے نکلا عمران خان اس وقت عروج پر تھے،میں عمران خان کی پارٹی کا حصہ تھا، عمران خان سے پیار کرتا تھا،میں حق کی سیاست کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں۔
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید کی باقیات سینیٹ میں موجود ہیں،میں نے پہلے ہی کہا تھا کچھ زہریلے سانپ پی ٹی آئی میں آنا چاہ رہے ہیں،اللہ کی مرضی کے بغیر عمران خان کے ساتھ کچھ نہیں ہوسکتا اگر وقت آگیا ہے تو کوئی بچا نہیں سکتا،لیڈر کا کام ہے کہ وہ آگے بڑھے، لیڈر کو گھوڑے اور گدھے کی پہچان ہونی چاہیئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی