Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

القادر ٹرسٹ کیس، سب سے زیادہ پیسہ فیض حمید نے بنایا، فیصل واوڈا

Published

on

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کی غیرقانونی منتقلی کے سکینڈل ( القادر ٹرسٹ کیس) سب سے زیادہ پیسہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بنایا۔جب یہ معاملہ چل رہا تھا اس وقت میں وفاقی وزیر تھا،شیریں مزاری نے بات کرنے کی کوشش کی مگر انہیں روک دیا گیا۔

نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ نیب کی طرف سے کافی تفصیل سے سوال وجواب ہوئے ہیں،ایسے گھناونے کاموں میں ڈیموکریٹک لوگ شامل ہوتے ہیں،اس کیس  میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والا فیض حمید ہے،کچھ لوگ گھناونے جرائم میں شامل ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے،جس وقت میں پارٹی سے نکلا عمران خان اس وقت عروج پر تھے،میں عمران خان کی پارٹی کا حصہ تھا، عمران خان سے پیار کرتا تھا،میں حق کی سیاست کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید کی باقیات سینیٹ میں موجود ہیں،میں نے پہلے ہی کہا تھا کچھ زہریلے سانپ پی ٹی آئی میں آنا چاہ رہے ہیں،اللہ کی مرضی کے بغیر عمران خان کے ساتھ کچھ نہیں ہوسکتا اگر وقت آگیا ہے تو کوئی بچا نہیں سکتا،لیڈر کا کام ہے کہ وہ آگے بڑھے، لیڈر کو گھوڑے اور گدھے کی پہچان ہونی چاہیئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین