پاکستان
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔کشمیر، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔بالائی خیبر پختونحوا، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے،ملک کے میدانی اضلاع میں جھکڑ آندھی چلنے کا امکان ہے۔
منگل کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔دیر ، چترال ، مالاکنڈ، کوہستان ، کرم ،ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں ، وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔مری ،گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد،قصور اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبے کے جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوئیں آندھی چلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بارکھان ،قلعہ سیف اللہ ،قلات،خضدار،لسبیلہ ، خاران، پنجگور، مکران اور آوران میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔
میر پور خاص،ٹھٹھہ، بدین ، مٹھی،حیدرٓا باد، کراچی، نگرپارکر، اسلام کوٹ اور گردو نواح میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور