Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سمندری طوفان،بدین، میرپورخاص میں شدید بارشیں،کراچی میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےآندھی متوقع

Published

on

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں سمندری طوفان کی شدت میں کمی کا امکان نہیں، بدین، تھرپارکر،میرپورخاص میں شدید بارشیں ہوں گی کراچی میں طوفانی ہوائیں چلیں گی اور بارش کا بھی امکان ہے۔

سردار سرفراز نے اردو کرانیکل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سمندری طوفان کا رخ شمال، شمال مغرب کی جانب  ہے،سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 470 کلو میٹر کی دوری پر ہے اور گزشتہ 72 گھنٹے سے سمندری طوفان نارتھ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ بدین، تھرپارکر، میرپور خاص میں شدید بارشیں ہوں گی، متعلقہ اضلاع میں آندھی بھی چلنے کاامکان ہے،کراچی میں 60 سے80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں،سمندری طوفان کے باعث کراچی میں بھی بارش کاامکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری طوفان  میں اگلے 2 سے 3 روز میں کمی نہیں ہوگی،سمندری طوفان  کے حوالےسے گزشتہ کئی روز سے میٹنگز ہورہی ہیں، ساحلی علاقوں کے لوگوں کو طوفان سے بچانے کیلئے ہدایات دی جارہی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین