کھیل
آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم، روہت شرما کپتان، کوئی پاکستانی شامل نہیں
آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر،آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،ون ڈےٹیم آف دی ائیر میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں۔
آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم کے کپتان بھارت کے روہت شرما ہیں۔ بھارت کے شبمن گل،ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا بھی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل ساؤتھ افریقہ کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔