پاکستان
ایمان مزاری کی ضمانت منظور، علی وزیر کو جیل بھیج دیا گیا
تھانہ ترنول میں کار سرکار میں مداخلت سے متعلق درج مقدمہ میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی ،سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف کارِسرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد نے کی۔دوران سماعت وکیل قیصر امام نے بتایا کہ ایمان مزاری سےتفتیش میں کچھ برآمد نہیں کیاگیا، کسی کو دھمکی دی نہ شیشے توڑے،مزید حراست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ایمان مزاری ایک خاتون ہیں، کھرا سچ بولنے کا مطلب نہیں کہ جیل میں رکھا جائے۔
پراسیکیورٹر عاطف الرحمن نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری نے ریاست کو گالیاں دیں، توڑپھوڑ ہوئی، ایمان مزاری کا کردار مقدمے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے۔
پراسیکیورٹر عاطف الرحمن نے علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتےہوئے کہا کہ ملزم پولیس کے ساتھ تفتیش کے معاملے پر تعاون نہیں کر رہے۔چند ثبوت برآمد بھی ہوئے۔
علی وزیر کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت 30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی جبکہ علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی