تازہ ترین

آئی ایم ایف پاکستان کے لیے نئے بیل آؤٹ پیکج پر رضامند

Published

on

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے نئے بیل آؤٹ پیکیج  کی درخواست پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے ، ڈائریکٹر عالمی مالیاتی فنڈ کاکہناہے کہ زرمبادلہ  ذخائر میں بہتری اور ترقی کے امکانات ہیں، نئے پروگرام کا مقصد چند اہم معاشی چیلنجز سےنمٹنے میں مدد دینا ہے۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور نے کہا کہ حالیہ قرض پروگرام نے پاکستان کو معاشی استحکام کا موقع دیا۔ پاکستانی معیشت کا آخری جائزہ کامیاب رہا۔

جہاد ازعور کا کہنا ہے کہ ذرمبادلہ زخائر میں بہتری اورترقی کے امکانات بھی بہترہوئے ہیں۔ پاکستان کے دوطرفہ شراکت دار بھی اضافی مالی مدد فراہم کرنےکے منتظر ہیں۔

جہاد ازعور نے کہا کہ توانائی کےشعبےمیں اصلاحات ایک اہم ضرورت اورترجیح ہے۔ نجی شعبے اور برآمدات کی طرف زیادہ توجہ دینا ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version