Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا ٹائم فریم مانگ لیا

Published

on

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ اجلاس کے بارے میں وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرا جائزہ اجلاس اج سے شروع ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کےمشن نے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب سے ملاقات کی،وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف وفد کو خوش امدید کہا،وزیرخزانہ نے معاشی اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر کام کرنے کے حکومتی عزم کا اظہارکیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ناتھن پورٹر نے وزیرخزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی،ملاقات کے دوران ملک کے معاشی اعشاریوں، حکومتی اقدامات اور اصلاحات پر بات چیت کی،وزیرخزانہ نے جاری تعاون پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا،آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات میں وزارت خزانہ، توانائی، ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے نئے پروگرام کیلئے  پاکستان  سے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا،آئی ایم ایف  نے بجلی و گیس چوری ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،حکومت پاکستان سے حکومتی ڈسکوز کی انتظامیہ نجی شعبے کو دینے کا ٹائم فریم مانگ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بل وصولی آؤٹ سورس کرنے کا مشورہ دیا ہے،آئی ایم ایف  نے  کیپسٹو پاور پلانٹس کو مقامی گیس فراہمی بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ حکومت  نے  بجلی اور گیس کے گردشی قرض منجمد رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے،آئی ایم ایف نے ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن تیزی سے مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے عملے کے  بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین