Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم، جمعہ دو پہر 2 بجے کا وقت مقرر

Published

on

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی روکنے اور مقدمات کی تفصیل  حاصل کرنے کے کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ  کے 5 رکنی بنچ نے کی۔ بنچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔

عدالت عالیہ نے  عمران خان کو جمعہ کے روز دوپہر دو بجے  شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اس سے پہلے عدالت میں عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل پیش کی گئی۔

عمران خان نے اس موقع پر عدالت سے درخواست کی کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ گیٹ توڑ کر گھر میں داخل نہ ہو۔  جمعہ کو شامل تفتیش ہو جائیں گے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیش مکمل کر کے 8 مئی کو رپورٹ جمع کرائی جائے۔ اس کیس کی مزید سماعت پیر کے روز تک ملتوی کردی گئی۔

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین