Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

گوادر میں نام نہاد بلوچ یکجہتی مارچ کے پرتشدد ہجوم کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک سپاہی شہید، افسر سمیت 16 فوجی زخمی

Published

on

نام نہاد بلوچ یکجہتی مارش کی آڑ میں پرتشدد ہجوم نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطا بق سپاہی شبیر بلوچ شہید ہو گئے،پرتشدد مظاہرین کے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت سولہ فوجی زخمی ہو گئے ،سیکورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں پرتشدد ہجوم نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ نتیجتاً، سپاہی شبیر بلوچ (عمر: 30 سال؛ رہائشی: ضلع سبی) نے شہادت قبول کی۔
اس کے علاوہ، پرتشدد مظاہرین کے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت سولہ فوجی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر غیر قانونی پرتشدد مارچ کے لیے ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کے لیے پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے جعلی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین