Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آڈیو لیکس کیس، وفاقی حکومت نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھا دیا

Published

on

آڈیو لیکس کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابرستارپر اعتراض اٹھا دیا۔ پیمرانے اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

آڈیو لیکس کے خلاف بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی درخواست زیر سماعت ہے۔

چار اداروں پیمرا ، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں، درخواستوں میں کہا گیا کہ اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور بینچ فیصلہ دے چکا  ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پیمرا متعدد بار عدالت میں اس مقدمے میں پیش ہوچکے ہیں مگر کیس اب بھی زیر التواء ہے،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جسٹس بابر ستار سماعت سے معذرت کرلیں۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ اس نوعیت کی درخواست پر فیصلہ دینے والا بینچ اس کیس کی باقی کارروائی بھی آگے بڑھائے۔

بشری بی بی کی آڈیو لیک کیس میں درخواست 29 اپریل کو جسٹس بابر ستار کی عدالت میں زیر سماعت ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی آڈیو لیک کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کو چیلنج کررکھا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین