Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہیں، پرویز خٹک

Published

on

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی رجسٹریشن کا انتظار تھا، پارٹی رجسٹر ہوچکی،جلد منشور کا اعلان کریں گے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہیں۔

صوابی کے ملک یوسف نے اے این پی کی بنیادی رکنیت چھوڑ پی ٹی آئی پی میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر پریس کانفرنس میں پرویز خٹک نے کہا کہ 30 دسمبر کو صوابی میں پی ٹی آئی پی کا جلسہ ہوگا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے تمام پارٹیوں سے رابطوں میں ہوں،چند دنوں میں کچھ اضلاع میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے گی،

پرویز خٹک نے پارٹی رجسٹریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتظار تھا کہ ہماری پارٹی رجسٹرڈ ہوجائے، پارٹی رجسٹرڈ ہوچکی ہے، انتخابات کے لئے پارٹی منشور تیار ہے بہت جلد اعلان کروں گا، میں جب بھی جلسہ کرتا ہوں لوکل جلسہ کرتا ہوں، قومی وطن پارٹی ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں تھا تواپنی سیٹ جیتتا تھا، میری جڑیں کوئی جماعت ختم نہیں کرسکتی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت سے لوگ شامل ہورہے ہیں،الیکشن قریب ہیں، ہم دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین