Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

آئی پی ایل:چنئی سپر کنگز 10ویں بار فائنل میں پہنچ گئی

Published

on

انڈین پریمئر لیگ کے سولویں آڈیشن میں چنئی سپر کنگز نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے،دھونی کی ٹیم نے  چنئی میں کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کو 15 رنز سے شکست دے دی، چنئی سپر کنگز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز اسکور کئے،روتو راج گائیکواد 60 اور ڈے ون کونوے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی،شبمن گل 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

کرکٹ فینز کی جانب سے دھونی کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کامیاب کپتان ڈکلیئر کیا جارہا ہے اور دھونی کے مداحوں کے مطابق دھونے کے بغیر کوئی آئی پی ایل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دھونی بتا چکے ہیں کہ یہ ان کا آخری آئی پی ایل ہے لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ دھونی کو جو محبت اور حمایت حاصل ہے اس کے تحت یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ ان کا آخری آئی پی ایل نہیں ہو گا۔

چنئی سپر کنگز جیت کے بعد آئی پی ایل 16 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، فائنل میں چنئی کا مقابلہ، ممبئی انڈینز، گجرات ٹائٹنز یا لکھنوؤ سپر جائنٹس کے ساتھ ہو گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین